حق کے لیے احتجاج کرنے پر کوئی حیرانی نہیں ہونی چاہئیے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ

 
0
303

لاہور دسمبر 13 (ٹی این ایس): ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کی جانب سے شدید نعرے بازی اور توڑ پھوڑ پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے عجیب منطق ظاہر کر دی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حق کے لیے احتجاج کرنے پر کوئی حیرانی نہیں ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کریں گے تو ہی بات سنی جائیگی اس بات کا سب کو علم ہو چکا ہے۔ریاست نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کارروائی نہیں بلکہ مذاکرات اور معاہدہ ہو گا۔ وکلا کے بھی کچھ مذاکرات تھے جو پورے نہیں ہوئے، وکلا غصے میں ہیں اسی لیے توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وکلا کی نگامہ آرائی کی حمایت کر دی اور کہاکہ اب وکلا کی بات سنی جائے گی۔جس نے بھی مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کرنا ہے کرے۔ کیونکہ اب مظاہرین کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ ان سے مذاکرات اور معاہدہ ہو گا۔
جب تک ٹھوس پالیسی نہیں ہو گی ایسے ہی احتجاج ہوں گے۔