میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

 
0
429

لاہور دسمبر 15 (ٹی این ایس)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نئے شیڈول کے مطابق داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 22 دسمبر اور دو گنا فیس کے ساتھ 29 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ تین گناہ فیس کے ساتھ 5جنوری 2018ی تک فیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق فیس حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جا سکے گی، میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2018ء سے شروع ہوگا۔