شادی بیا ہ پرون ڈش ،ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کی خلاف ورزی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 
0
652

لاہور دسمبر 15(ٹی این ایس) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے شادی بیا ہ پر ون ڈش ،ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کی خلاف ورزی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔شادی ہالز کو رات دس بجے تقریبات ختم کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے۔شادی بیاہ کی تقریبات پر ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے۔شادی ہالز کو رات دس بجے تقریبات ختم کرنے کا پابند کیا جائے۔جبکہ ایسے موقعوں پر ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کا استعمال معمول بن چکا ہے۔ہوائی فائرنگ کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ’’پنجاب فنکشن میرج آڈریننس ‘‘ پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور حکومت ضلعی انتظامیہ کو ایسے شادی شادی ہالز فوری اور موقع پر سیل کرنے کی ہدایات جایر کی جائیں جن شادی ہالز میں رات دس بجے تک بھی تقریبات جا ری رہتی ہیں۔