الیکشن کمیشن ، جہانگیرترین کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

 
0
323

اسلام آباد دسمبر 15(ٹی این ایس) سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جہانگیر ترین قومی اسمبلی کے حلقہ 154لودھراں سے 2015 میں لودھراں سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

جہانگیر ترین متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی‘وفاقی وزیراور مشیرکے عہدے پر فائزرہے ہیں ‘سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت جہانگیرخان ترین صادق اور امین نہیں رہے‘ ان پر زرعی آمدن، آف شور کمپنیوں، برطانیہ میں جائیداد اور اسٹاک ایکسچینج میں اِن سائڈ ٹریڈنگ سے متعلق الزامات تھے۔

سپریم کورٹ کے بینج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین صادق اور امین نہیں رہے اور عدالت عظمیٰ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو ان کے خلاف ان سائیڈ ٹریڈنگ سے متعلق کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔