سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے میں نظر ثانی کی بہت ضرورت ہے ۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری

 
0
318

لاہور دسمبر 16(ٹی این ایس): سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے میں نظر ثانی کی بہت ضرورت ہے۔ لاہور میں استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فیصلہ عوام کی ملکیت ہوتا ہے اور اس پر تبصرہ کیا جا سکتا ہے۔ حالات واقعات اور قانون ایک جیسے ہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایک کو ریلیف دیا گیا ایک کو نہیں دیا گیا ۔ نا اہل وزیراعظم نواز شریف کے کیس میں بھی یہی حالات تھے۔ نواز شریف کیس میں عدالت کی جانب سے ریلیف نہیں دیاگیا۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ سپرہیم کورٹ کے فیصلے پرکل تفصیلی تبصرہ کروں گا۔