نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

 
0
415

لاہور دسمبر 17(ٹی این ایس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے ۔نجم سیٹھی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایشیاء کپ 2018 کی میزبانی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔

نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اجلاس میں کئی امور زیر بحث آئیں گے ۔کولمبو میں ہونے والے اجلاس میں ایشیا ء کپ انڈر 19 کے وینیو کا فیصلہ تو ہوا تھا لیکن سینئرٹیموں کے ایشیا ء کپ کا معاملہ اگلے اجلاس پر چھوڑ دیا گیا تھا اب یہ معاملہ دبئی کے اجلاس میں زیر بحث آئے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شرکت کے باعث بھارت ایشیا ء کپ کی میزبانی سے تذبذب کا شکار ہے اس لیے امکان ہے کہ ایشیا ء کپ کی میزبانی سری لنکا یا بنگلہ دیش کو دیدی جائے ۔بنگلا دیش مسلسل تین مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کر چکا ہے اور وہ اس بار پھر میزبانی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔