میانوالی پولیس کا ضلع بھر میں گرینڈ سپیشل سرچ آپریشن دوران سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد 390 مشکوک افراد زیر حراست

 
0
411

میانوالی دسمبر 17(ٹی این ایس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی صادق علی ڈوگرکی خصوصی ہدایت پر موجودہ ملک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات اور خفیہ ایجنسیوں سے موصول ہونے والے تھریٹ الرٹ لیٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن میں ڈسٹرکٹ پولیس اور ایلیٹ فورس کے 600 جوانوں نے شرکت کی۔

اس آپریشن کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کو 19 ٹیموں اور ایلیٹ فورس کی 11 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن تعلیمی و دینی مدارس، مکین افرا د کے گھروں اور پشتون خیمہ بستیوں کو چیک کیااور دوران چیکنگ تمام افراد کی رجسٹریشن اور کوائف چیک کیے۔ جس میں کرایہ داری ایکٹ ، اسلحہ ناجائز ومنشیات و دیگر قوانین کے تحت تلاشی عمل میں لائی گئی۔دوران سرچ آپریشن منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7 کلو 230 گرام چرس اور 55 لیٹر شراب برآمد کرکے 10افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04عدد بندوق12 بور ڈبل بیرل،02 عدد رپیئٹر12 بور،07 عدد بندوق سنگل بیرل،04 پسٹل30 بور،01کلاشنکوف،02رائفل 7MM،01 عدد رائفل8MM ، 01 عدد رائفل چائینہ بور معہ 115 کارتوس برآمد کرکے 22 افراد کو گرفتارکیا۔ تھانہ کالاباغ پولیس نے 1 بی کیٹگری کا اشتہاری محمد عیدجان ولد غلام جان سکنہ کچھ تندرخیل کالاباغ کو گرفتار کیا جو کہ مقدمہ نمبر 146/16 اور155/16 بجرم 324/353,186/34تھانہ کالاباغ میں مطلوب تھا۔تھانہ ہرنولی پولیس نے 01 عدالتی مفرور محمد نوید ولد عبدالمجید سکنہ ہرنولی کو گرفتارکیا جوکہ مقدمہ نمبر 57/15 بجرم 9-C تھانہ ہرنولی کو مطلوب تھا۔

تھانہ موسٰی خیل پولیس نے لڈو جوا پر کاروائی کرتے ہوئے 07 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3170 روپے برآمد کر لیے۔1035گھروں کو چیک کیا اور1167 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی جبکہ 390مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا۔ جنکی انٹروگیشن جاری ہے۔

اس موقعہ پر ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک میانوالی میں سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقعہ پرسرکل افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری ،ایلیٹ فورس ، کیوئیک رسپانس فورس ، ڈوالفن اسکوارڈ اور حساس اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔