کسی کیس میں کوئی سازش نہیں ہوئی اور ججز پر کوئی دباؤ نہیں ٗاسد عمر

 
0
602

اسلام آباد دسمبر 19(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ سیاستدانوں کی کمزوری کی وجہ جو معاملات پارلیمان میں حل ہونے تھے وہ عدالت میں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے جمہوریت کمزور ہو رہی ہے۔ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ جب خود کو طاقتور سمجھنے والے لوگ پاکستان کے تمام اداروں کو تباہ کردیں تو پھر معاملات عدالت میں ہی جائیں گے، آج پاکستان میں طاقتور لوگوں کو احتساب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسد عمر نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ ایک ایسا کیس ہے جس کی تحقیقات ہوئی نہ اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ہوئی اور کیس ختم ہوگیا ٗ مگر ہم اب بھی انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک چار بڑے کیسز (نواز شریف، عمران خان ، جہانگیر ترین اور حدیبیہ کیس) کے فیصلوں میں دو ہمارے حق میں اور دو ہمارے خلاف آئے لیکن ہم اب بھی یہی کہتے ہیں کہ کسی کیس میں کوئی سازش نہیں ہوئی اور ججز پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔