واجبات کی عدم ادائیگی ; لاہور ایکسپو سینٹر کو سیل کر دیا گیا

 
0
349

لاہور دسمبر 20(ٹی این ایس): پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موجود ایکسپو سینٹر کو سیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کو واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر کے ذمے 6 کروڑ 16 لاکھ روپے کے واجبات گذشتہ 5 سالوں سے واجب الادا ہیں۔ اس سے قبل بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ایکسپو سینٹر کو سیل کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ایکسپو سینٹر میں مختلف نمائشیں آویزاں کی جاتی ہیں جس سے اندرون اور بیرون ملک کاروبار اور تجارت کو فروغ ملتا ہے۔