لاہورہائیکورٹ نے سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کیلئے وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

 
0
828

لاہور اپریل 10 (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کیلئے وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔جسٹس مزمل شبیر نے میاں مصباح الرحمان کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں سوئی ناردرن گیس کے ڈائریکٹرز کی تبدیلی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سوئی ناردرن گیس ایک خود مختار ادارہ ہے اور وفاقی حکومت ڈائریکٹرز کو تبدیل نہیں کرسکتی۔ جس پر عدالت نے نوٹیفکیشن معطل کر تے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔