سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوزخمی کردیا ہے،عمران خان

 
0
275

لاہور ،جنوری 21(ٹی این ایس):تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوزخمی کردیاہے،نوازشریف عوامی جلسوں کے ذریعے عدالت پردباؤڈال رہے ہیں،تاکہ عدالت ان کی نااہلی کافیصلہ واپس لے،نوازشریف کوجسٹس قیوم جیسے ججزچاہئیں جوان کی مرضی کے فیصلے دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پرجاری اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوازشریف کوہمیشہ اپنے ایمپائر لگا کرکھیلنے کی عادت ہے۔

نوازشریف کوجسٹس قیوم جیسے ججزچاہئیں جوان کی مرضی کے فیصلے دیں۔عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوپریشان کررکھا ہے اورزخمی کردیا ہے۔نوازشریف کے عوامی جلسوں کے پیچھے ان کامقصدواضح ہوگیاہے۔نوازشریف چاہتے ہیں کہ عدالت ان کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف عدالت پرعوامی دباؤ پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواشریف عوامی جلسوں میں عدالت کواپنی نااہلی کے فیصلے پرشدید تنقید کانشانہ بناتے ہیں۔جبکہ ججز سے مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ انہیں یہ فیصلے واپس لیناپڑے گا۔