وزیراعلیٰ کا رات گئے بغیر پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، انتظامیہ لاعلم

 
0
290

لاہور جون 24 (ٹی این ایس): عثمان بزدار نے گلبرگ، منی مارکیٹ، لبرٹی چوک، برکت مارکیٹ، جیل روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے خود گاڑی چلائی سروسز ہسپتال کے باہر مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجہ کے بارے میں پوچھا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی
عوام ہی میرا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کا خود جائزہ لے کر حل کیلئے اقدامات کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گزشتہ رات گئے بغیر پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے خود گاڑی چلائی اور گلبرگ، منی مارکیٹ، لبرٹی چوک، برکت مارکیٹ، جیل روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہر میں صفائی کے انتظامات، سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک نظام کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال کے باہر مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجہ اور مسائل کے بارے میں پوچھا اور انہیں مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی رات گئے آمد پر مریضوں کے لواحقین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کے دورے سے انتظامیہ لاعلم رہی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا خود جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے اقدامات کرتا ہوں اور عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔