یوم قائداعظم ،25دسمبر کوا سٹیٹ بینک سمیت تمام مالیاتی ادارے بند رہیں گے

 
0
351

کراچی دسمبر 22(ٹی این ایس)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پرا سٹیٹ بینک سمیت تمام مالیاتی ادارے بند رہیں گے ۔25دسمبر کوا سٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشنز سمیت تمام مالیاتی ادارے حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ تعطیل کے باعث بند رہیںگے ،پاکستان اسٹاک مارکیٹس، کاٹن مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔