سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو نامزد کر دیا

 
0
478

کراچی مارچ 14(ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست کے لیے سینئیر رہنما شیری رحمان کو نامزد کر دیا۔ شیری رحمان کے نام کی منظوری چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دی۔ شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔