نوازشریف کے ساتھ محبت کا لازوال رشتہ ہے،جمہوریت کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا‘ جاوید ہاشمی

 
0
1336

ملتان دسمبر 23(ٹی این ایس)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے ساتھ محبت کا لازوال رشتہ ہے،جمہوریت کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے (ن) لیگ ملتان کے صدر محمد بلال بٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ میرے خون میں شامل ہے۔جمہوری نظام کو بہتر بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) سے بہتر کوئی نہیں۔بلال بٹ نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔جاوید ہاشمی نے جمہوریت کا پہیہ چلانے کے لئے لازوال قربانیاں دیں، ان کے آنے سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن کی قیادت آئندہ کچھ دنوں میں ملتان آے گی۔