انسائیڈر ٹریڈنگ میں مجرم ثابت ہونے پر بھی جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا؟‘ مریم نواز

 
0
413

لاہور دسمبر 23(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ انسائیڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کے اعتراف اور مجرم ثابت ہونے پر بھی جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا؟۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں تھا بلکہ انہوں نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے ا پنے کاروبار کو پھیلایا۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں جہانگیر ترین نے بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔جہانگیر ترین سے عوام کی لوٹی دولت واپس لینے میں احتساب کا راستہ کس نے روکا؟۔