وزیراعظم آج جمرود کا مختصر دورہ کرینگے

 
0
552

اسلام آبا د،دسمبر25(ٹی این ایس):وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی آج مختصر دورے پر خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود پہنچیں گے۔ وزیراعظم جمرود کے دورے کے دوران جمرود اسپورٹس کمپلیکس میں گورنر اسپورٹس فیسٹول کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، فاٹا پارلیمنٹیریز، فاٹا سیکرٹیریٹ حکام اور قبایلی عمائدین وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اسپورٹس کے علاوہ ثقافتی میلے کا بھی افتتاح کریں گےاور اس اسپورٹس میلے میں 30 مختلف گیمز شامل ہیں۔ جمرود میں وزیراعظم کی آمد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںاور تمام اہم مقامات پر پاک آرمی، فرنٹئیرکور، لیویز اور خاصہ اہلکاروں کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔