پی ایس پی کاجلسہ نہیں جلسی تھی،مصطفی کمال بوکھلائے ہوئے ہیں۔ناصر حسین شاہ

 
0
661

سکھر،دسمبر 25 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے سربراہ پاک سر زمین مصطفی کمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مصطفی کمال بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،انہوں نے کل جلسہ نہیں بلکہ جلسی کی ہے ۔ تفصیلات کیمطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہناتھاکہ خودکوکراچی کامسیحاسمجھنے والے لٹیرے ہیں ،مصطفی کمال بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری پرسب سے زیادہ احتجاج وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کیا، 2005 تک کے ایم سی سمیت دیگراداروں میں بہتری تھی جبکہ دوسروں پرالزام لگانیوالے خودذمہ دارہیں۔