کرسمس:خیبر پختونخواہ میں بھی تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن طورپر منایاگیا

 
0
1101

پشاور،دسمبر25 (ٹی این ایس):صوبہ خیبر پختونخواہ بھر میں کرسمس تقریبات عقیدت اور احترام کے ساتھ پرامن طورپر منائی گئیں۔پولیس افسران نے کرسمس تقریبات کو پرامن ماحول میں منانے کے لئے فول پروف حفاظتی اقدامات اٹھائے تھے صوبہ میں 82گرجا گھروں میں مجموعی طورپر226پروگرام منعقد کئے گئے جن کی سیکیورٹی کے لئے ڈھائی ہزار سے زیادہ سیکیورٹی عملہ تعینات کیا گیا تھا تمام ضلعی پولیس افسران اپنے اپنے اضلاع میں تمام منعقدہ کرسمس تقریبات میں بذات خود شریک ہوئے اور انہوں نے پولیس کی جانب سے تیار کردہ خصوصی کیک کاٹ کر مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا پولیس افسرا ن نے کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری کی دعائیہ تقریبات میں بھی شرکت کی جس میں ملک کی سلامتی ،ترقی و خوشحالی اور یکجہتی کا اظہارکیااور خصوصی دعائیں مانگیں گئیں پولیس افسران نے کرسمس تقریبات میں شریک بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔