راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے حتمی فہرست آویزاں ،تین پینلز مد مقابل 

 
0
22882

اسلام آباد،دسمبر 25 (ٹی این ایس): راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی، رسجا انتخابات میں تین پینلز مد مقابل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 27 دسمبر کو ہوں گے ، انتخاب میں فاونڈر پینل ،ورکر پینل اور ینگ جرنلسٹ پینل مدمقابل ہیں۔

فاونڈر پینل کی جانب سے افضل جاوید جب کہ ورکرز پینل کے صدر کے امیدوار محسن اعجاز ہوں گے ، جبکہ ینگ جرنلسٹ کی طرف سے صدارت کی کرسی کے لیے محمد شفیق امیدوار ہوں گے۔فاؤنڈر پینل کے سیکرٹری کے امیدوار ذولفقار بیگ ورکرز پینل کی طرف سے ناصر عباس نقوی جب کہ یانگ جرنلیسٹ پینل کی طرف سے یاسر نظر امیدوار ہونگے ۔فنانس سیکرٹری کے لیے فاونڈر پینل کے امیدوار عبدالقادر ، ورکرز پینل کے امیدوار رضوان احمد غزلی جب کہ ینگ جرنلسٹ پینل کے امیدوار شاہ خالد ہوں گے ۔س

ینئر نائب صدر کیلئے ورکرز پینل کے زاہد اعوان جب کہ فاونڈر پینل کے زاہد یعقوب خواجہ مدمقابل ہوں ۔جب کہ نائب صدر کی دو نشستوں کیلئے ینگ جرنلسٹ پینل کی نیلم ارشد اور ذیشان قیوم ، ورکرز پینل کے وفا عباس اور عارف محمود سے مقابلہ کریں گے ۔جوائنٹ سیکرٹری کی 2 نشستوں کے لیے تینوں پینلز کے 6 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا،ینگ جرنلسٹ پینل کی عنبرین علی اور اعزاز حسن ، ورکرز پینل کے خادم بٹر اور عبد الغفار خان جب کہ فاونڈر پینل کے سہیل احمد راجہ اور عقیل انجم مدمقابل ہو گے۔الیکشن کمیٹی ناصر اسلم راجہ ، سید ارسلان شیرازی اور روزینہ علی پر مشتمل ہے۔