بینظیر بھٹو کی برسی پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

 
0
289

کراچی،دسمبر26(ٹی این ایس): حکومت سندھ نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی،کل سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے چھٹی کی سمری ارسال کیجسے وزیراعلی سندھ نے منظور کرلیا۔کل بدھ کو سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔