تیزرفتاری پر موٹروے پولیس نے بھارتی سفیرکا چالان کردیا

 
0
398

اسلام آباد دسمبر 26(ٹی این ایس) موٹر وے پولیس نے کالا شاہ کاکو کے قریب پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا مقررہ رفتارسے زیادہ تیزگاڑی چلانے پرچالان کردیا ہے۔پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنراجے بساریا اسلام آباد سے براستہ موٹروے لاہورجارہے تھے کہ کالا شاہ کاکوکے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پٹرولنگ آفیسر اعجاز انجم نے ان کا چالان کردیا۔موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اجے بساریا موٹروے پر مقررہ حد سے زیادہ رفتارپرگاڑی چلارہے تھے، جس پران کا 750 روپے کا چالان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور وسیم اکرم سمیت کئی اہم شخصیات کو قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوچکا ہے۔