پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کل ملاقات کریں گے

 
0
14300

لاہور ،دسمبر27(ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کل ملاقات کریں گے ، ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹان کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور طاہرالقادری کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے (آج) جمعرات کو ملاقات پر اتفاق کیا ہے دونوں رہنما ئو ں کے درمیان ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹان اور عوامی تحریک کی اے پی سی کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کا اعلی سطح کا وفد آصف زرداری کے ہمراہ ہوگا جس میں خورشیدشاہ، قمرزمان کائرہ اور رحمان ملک شامل ہوں گے۔