وزیر اعظم نے ہزارہ موٹروے برہان تا شاہ مقصود انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کر دیا

 
0
29258

برہان دسمبر 27(ٹی این ایس) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے کے برہان تا شاہ مقصود انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کر دیا، منصوبہ سی پیک کا اہم سیکشن اور خیبرپختونخوا میں ایم ون کی تکمیل کے بعد موٹروے کی تعمیر کا یہ دوسرا منصوبہ ہے،ہزارہ موٹروے کی تعمیر سے حطار انڈسٹریل ایریا،ہری پور،حویلیاں،ایبٹ آباداور شمالی علاقہ جات کی تقریبا 60لاکھ آبادی کو فائدہ ہوگا،ہزارہ موٹروے پر روزانہ 28500 گاڑیاں سفر کریں گی،سفری اوقات میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی، منصوبے کی تعمیر سے پورا علاقہ قومی شاہرات اور موٹرویز کے نیٹ ورک سے منسلک ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان سباسی نے ہزارہ موٹروے (E۔35)کے برہان تا شاہ مقصود تک 47 کلومیٹر انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کر دیا ہے یہ منصوبہ چین،پاکستان اقتصادی راہدارای کا ایک اہم سیکشن ہے،صوبہ خیبرپختونخوا میں ایم ون کی تکمیل کے بعد موٹروے کی تعمیر کا یہ دوسرا منصوبہ ہے جس کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔چھ رویہ ہزارہ موٹروی(برہان۔
حویلیاں)کی کل لمبائی تقریبا 57 کلومیٹر ہے اور اسے تین پیکجز میں مکمل کیا جارہا ہے۔پہلا پیکج برہان سے جری کس تک 20.40 کلومیٹر، دوسرا پیکج جری کس سے سرائے صالح 19.20 کلومیٹر۔ تیسرا سیکشن سرائے صالح سے حویلیاں تک 17.10 کلومیٹر طویل ہے۔اس موٹروے پر30پل اور فلائی اوورز، 31 انڈر پاسز اور157 باکس کلورٹس تعمیر کئے گئے ہیں۔اس حصے کو تین سال سے بھی کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ہزارہ موٹروے کی تعمیر سے حطار انڈسٹریل ایریا،ہری پور۔حویلیاں،ایبٹ آباداور شمالی علاقہ جات کی تقریبا 60لاکھ کی آبادی کو فائدہ ہوگا۔ہزارہ موٹروے پر روزانہ 28500 گاڑیاں سفر کریں گی اور سفری اوقات میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی۔ہزارہ موٹروے کی تعمیر اس علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا،جس کو پورا کردیا گیا ہے۔ہزارہ موٹروے کی تعمیر سے یہ پورا علاقہ قومی شاہرات اور موٹرویز کے نیٹ ورک سے منسلک ہوگیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی،وزارت مواصلات چین،پاکستان اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبے کے تحت شمالا جنوبا موٹرویز اور ایکسپریس ویز کے کئی ایک منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔بنیادی مقصد ملک کے شمالی علاقہ جات کو جنوب میں واقع بندرگاہوں تک تیز رسائی فراہم کرنا ہے۔کراچی۔لاہور موٹروے کے منصوبے کو بھی تسلسل سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ان تمام منصوبوں کا مقصد ملک کے اندر بین الاقوامی معیار کا روڈ نیٹ ورک کا قیام ہے۔جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ اس پورے علاقے کی معاشیات پر مثبت اثرات آئیں گے اور پاکستان میں روزگار کے مواقع سامنے آنے سے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔