آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا پی او ایف واہ کادورہ،متعددسہولیات کا افتتاح

 
0
1635

راولپنڈی دسمبر27(ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا،آرمی چیف نے پی او ایف واہ میں متعدد سہولیات کا افتتاح بھی کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نےپی اوایف کوممتاز دفاعی انڈسٹری بنانے پرافسران اورملازمین کی کارکردگی کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے پی او ایف واہ میں متعدد سہولیات کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پرآرمی چیف کوپی اوایف کےتحقیقاتی اورترقیاتی منصوبوں سےبھی آگاہ کیا جبکہ پی اوایف کی پیداوار سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف کوپی اوایف کےمستقبل کے ویژن اورحکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کا موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئے مہارت بہتربنانے پر بھی زور دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہاکہ  دفاعی شعبے میں خود انحصاری کیلئے تیکنیکی جدت بڑھائی جائے۔