دس ٗدس سال حکومت کرنے والوں نے امریکہ سے ایف16 کے سواکچھ نہیں مانگا ٗ,احسن اقبال

 
0
344

اسلام آباد دسمبر 27(ٹی این ایس)وفاقی وزیر منصوبہ بندواصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پر دس،دس سال تک حکمرانی کرنے والوں نے امریکہ سے سائنس وٹیکنالوجی کے بجائے ایف16 مانگیں۔بدھ کو نیشنل انڈونمنٹ سکالرشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں سردمہری اور گرم جوشی دونوں ادوار آئے ٗایک وقت تھاجب پاکستان کے حکمران آدھی بات کہتے تھے اور امریکہ سوفیصد سے زیادہ عمل پیرا ہونے کیلئے تیارہوتاتھا۔وفا​قی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جب پاکستان کے ہر مطالبے کوماننے کیلئے تیار ہوتا تھا تو اس وقت کے حکمرانوں نے جیٹ طیاروں اور ایف16کے سوا کچھ نہیں مانگا۔ اس وقت اگرحکمرانوں نے امریکہ سے سائنس وٹیکنالوجی مانگتے تو پاکستان آج ترقیاتی ممالک کے صفوں میں ہوتا۔دراصل ان میں وژن کی کمی تھی۔موجودہ حکومت نے امریکہ سے جیٹ طیاروں اورایف16 کے بجائے سائنس و ٹیکنالوجی کے معاہدات کیے ہیں۔پاک امریکہ نالج کوریڈور کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو امریکہ کے بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد فوری طور پراعلیٰ تعلیم کے معیارکوبہتربنان​ے کیلئے اقدامات کیے گئے۔2013 میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کا بجٹ13 ارب روپے تھا لیکن ہماری حکومت آنے کے بعد بجٹ کو بڑھا کر 35 ارب روپے کردی۔انہوں نے کہاکہ سکالرشپ کے اجراء میں سوفیصد میرٹ کودنظررکھا گیاہے جوکہ ہماری حکومت کی اولین پالیسی ہے۔وژن 2025 کے تحت نوجوانوں کوترقی کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں اوراقدامات کی وجہ سے نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں با لخصوص لڑکیوں کو آگے آکر ملکی ترقی کیلئے خدمات انجام دینے کے مواقع مل رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پنجاب اینڈونمنٹ فنڈزکے وژن کودیکھتے ہوئے قومی سطح پر نیشنل اینڈونمنٹ سکالرشپ فار ٹیلنٹ کاآغاز کیا۔حکومت ملک کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ فاٹا میں پہلی مرتبہ یونیورسٹی کاقیام عمل میں لایاگیا۔جو کام سترسالوں میں کوئی حکومت نہ سکا وہ ن لیگ کی حکومت نے کردکھایا۔ان کاخطاب میں مزیدکہناتھاکہ سی پیک سے پاکستان ترقی کے نئے منازل طے کریگا۔ اس عظیم منصوبے کی وجہ سے خواتین کی صلاحیتوں کوبروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔

پاکستانی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا کردار اداکرہی ہیں۔خواتین تھر کے صحرامیں ڈمپر سے لیکر فضا میں جیٹتک چلارہی ہیں۔انہوں نے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم میں خالص میرٹ کی پالیسی کومد نظررکھاگیا ہے۔ کوئی بھی نوجوان یا شخص دعویٰ نہیں کرسکتا کہ سیاسی بنیادوں کو لپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔ اسی لیپ ٹاپس کے ذریعے نوجوان آج آئی ٹی کے شعبے میں اپنالوہا منوارہاہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زوردیاکہ وہ محنت اورلگن سے تعلیم حاصل کر کے ملک کو قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔جو قومیں علم میں آگے ہوتی ہیں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔مسلمانوں کی زوال کا سبب دینی علم سے دوری نہیں بلکہ سائنسی علوم سے دور ہیں۔آج عالم اسلام کو پھر سے ابنالہیثم،البیرونی اور بوعلی سینا کی ضرورت ہیں۔انہوں نے میڈیاکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیاقوم کو مایوسی سے نکالیں۔تنقیدکے ساتھ ساتھ ملک میں جاری صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ دیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے سکالرپس حاصل کرنے والے طلباء وطالبات، نیسٹ کی انتظامیہ اور منسٹری آف نیشنل ریفارمزکی ٹیم کومبارکباد دیں۔نیشنل اینڈونمنٹ سکالرشپس کے تحت چاروں صوبوں، وفاقی دارلحکومت، آزاد کشمیر، فاٹا اورگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو سکالرشپ دیئے گئے۔تقریب سے سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب احمدصدیقی اور این ای ایس ٹی کی بورڈ ممبر ڈاکٹر عاصمہ نے بھی خطاب کیا۔