پاکستان میں جاری تعمیرو ترقی کے عمل یقینی بنائے گے، مریم نواز

 
0
384

خانیوال۔28 دسمبر(ٹی این ایس) : مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کا سوشل میڈیانظریہ پاکستان اورنظریہ نوازشریف کا دفاع کر ے گا۔ نوجوان مسلم لیگ(ن) کے سوشل میڈیاکو جوائن کرکے پاکستان میں جاری تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے اور ملک میں ووٹ کے تقد س کو یقینی بنانے میں اپناقردار اداکریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لاہور میں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صوبائی رہنمامیونسپل کمیٹی خانیوال کے وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں سے ملاقات میں با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر راناعبدالرحمن خان نے سوشل میڈیا کنونشن کی تاریخی ومثالی کامیابی کوسراہا اورکہا آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کا سوشل میڈیا کارول انتہائی اہمیت کاحامل ہے اس کے دوررس نتائج مرتب ہونگے۔ انہوںنے مریم نواز کویقین دلایا کہ سوشل میڈیا کی تنظیم سازی کو گلی محلے کی سطح پر منظم وفعال بنائیں گے۔