پولیس اہلکار کو کُچلنے کا معاملہ، عدالت نے مجید اچکزئی کی ضمانت منظور کر لی

 
0
371

لاہور دسمبر 28(ٹی این ایس): عدالت نے پولیس اہلکار کو کُچلنے والے ایم پی اے مجید اچکزئی کی ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے مجید اچکزئی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے مجید اچکزئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ مجید اچکزئی نے نشے میں دُھت کوئٹہ میں سڑک پرآن ڈیوٹی غریب پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل دیا تھا۔ جس کے باعث پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گیا۔اس واقعہ پر احتجاج کے پیش نظر مجید اچکزئی کو گرفتار کیا گیا تاہم آج ان کی ضمانت منظور ہونے پر شام تک رہائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔