اسلام آباد ہائیکورٹ ، سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

 
0
331

اسلام آباد،دسمبر29(ٹی این ایس):اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا‘ مخدوم شہاب الدین نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں پی پی پی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی نے سنایا۔ مخدوم شہاب الدین نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کی تھی۔ مخدوم شہاب الدین نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔