این آر او کی افواہیں دم توڑ گئیں ،شہبازشریف کی دورہ سعودی عرب کی اصل وجہ سامنے آگئی

 
0
344

لاہور ،دسمبر29(ٹی این ایس):شریف خاندان کے خلاف نئے این ار او کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہیں دم توڑ گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے سعودی عرب جانے کا مقصد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقے سے بھاری رقوم کی مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کار ی کرنے کے حوالے سے تحقیقات رکوانے کے لئے سعودی عرب گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرنے والے شریف خاندان کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں نواز شریف کے ساتھ اسحاق ڈار ،حسن نواز اور حسین نواز کے نام بھی سامنے آئے ہیں ۔

جبکہ جدہ میں الراجی بینک میں شریف خاندان کے اکاؤنٹس کے حوالے سے بھی ایسے شواہد ملے ہیں جس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کو سعودی عرب میں جاری تحقیقات کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا تھا ۔ قومی اخبار کے مطابق شریف خاندان کو پہلے ہی باور کرا دیا گیا تھا کہ اگر ان کے خلاف سعودی عرب میں کیس چل پڑے تو وہ سعودی عرب میں بھی قانون کی گرفت میں آ سکتا ہے جس کی وجہ سے ان کی سیاسی ساکھ مزید خراب ہو سکتی ہے جس پر شریف خاندان اپنے غیر ملکی دوست جو سعودی شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے کے ذریعے پہلے سعودی سفیر سے ملاقات کر کے یہ یقین دہانی کروائی کہ اگر انہیں کوئی سعودی عرب سے کوئی ریلیف مل سکتا ہے تو اس کے بدلے میں وہ سعودی حکومت کے لئے بہت کچھ کرنے کو تیار ہیں ۔