مسلم لیگ (ن) نے مانسہرہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دیئے ہیں، امور سردار یوسف

 
0
307

مانسہرہ،دسمبر29(ٹی این ایس):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہزارہ خاص کر مانسہرہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دیئے ہیں، ہزارہ موٹر وے فیز II شنکیاری تک اگلے سال مئی تک کام مکمل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے مانسہرہ سوئی گیس منصوبہ کو اور موٹر وے فیز II کو مئی تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے مسائل اور بکریال سٹی کو بھی مکمل کرنے کی یقین دہانی اور احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ان کے پرزور مطالبہ پر موٹر وے فیز II مانسہرہ، سوئی گیس، بکریال سٹی اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، ہسپتالوں اور سکولوں کی ادھوری تعمیر کو فی الفور مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے فیزII شنکیاری کا افتتاح مئی تک کر دیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایرا چیئرمین کو بھی ہدایات جاری کیں کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، ہسپتالوں اور سکولوں کی تعمیر کو فی الفور مکمل کیا جائے جس کیلئے فنڈ جاری کریں گے جبکہ مانسہرہ سوئی گیس منصوبہ کو بھی مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔