ہزارہ موٹر وے کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

 
0
605

ایبٹ آباد،دسمبر29(ٹی این ایس):: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے کے منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے، مارچ میں میرا حویلیاں اور مئی میں مانسہرہ تک موٹر وے کا افتتاح کر دیا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف  صوبہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی لانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ بھی نہیں دے سکی، مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں تعمیر و ترقی کی منزلیں طے کی ہیں، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور صوبہ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے ہزارہ کے عوام کا دیرینہ خواب تھا جو محمد نواز شریف نے پورا کیا ہے، ہزارہ موٹر وے کے منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے، موٹر وے کے منصوبہ سے ہزارہ کے عوام کی سفری مشکلات ختم ہو گی اور سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ ہزارہ میں معاشی انقلاب برپا ہو گا۔