سرکل بکوٹ ویلیج کونسل کہو شرقی کے گاوں ہل کے درجنوں گھر اور مسجد ہیوی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے

 
0
819

پی ڈی ایم اے ایبٹ آباد اور متعلقہ ادارے لینڈ سلائیڈنگ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائیں،متاثرین لینڈ سلائیڈنگ
ایبٹ آباد 19 جولائی 2020 (ٹی این ایس): موسم برسات کی آمد سے ہی سرکل بکوٹ کی ویلیج کونسل کہو شرقی کے گاوں ہل کے درجنوں گھر لینڈ سلائیڈنگ کی کی زد میں آگئے گزشتہ دنوں شدید بارش کے بعد علاقہ مکینوں سیب،آلو بخارے اور خوبانی کے قیمتی باغات لینڈ سلائیڈنگ کی نظر ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی رہائشی افراد کے درجنوں گھر بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے ہیں جبکہ مسجد اور قدیمی قبرستان کو بھی لینڈ سلائیڈنگ سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں گاوں کے رہائشی افراد کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں سے صوبائی ایریگشن ڈیپارٹمنٹ کے فنڈز کو یہاں استعمال ہی نہیں کیا گیا نالوں کی عدم تعمیر سے لینڈ سلائیڈنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی متاثرین نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور متعقلہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ روکنے کیلئے پی ڈی ایم اے اور دیگر متعقلہ اداروں کو فوری طور علاقے میں بھیجا جائے لینڈ سلائیڈنگ کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز نہ کیا گیا تو ہل گاوں کے بعد ویلیج کونسل کہو شرقی کے دیگر گاوں بھی بری طرح متاثر ہوں گے اور لینڈ سلائیڈنگ روکنے کیلئے تمام اقدامات بھی ناکام ہو جائیں گے