پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس (کل) ہو گی 

 
0
343

لاہور دسمبر 29(ٹی این ایس)پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کل (ہفتہ) کو ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی جس کے مشترکہ اعلامیے میں مطالبات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔عوامی تحریک کی اے پی سی میں تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ، پاکستان سر زمین پارٹی، سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت اور مرکزی رہنماؤں سمیت،سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد،مختلف درگاہوں کے گدی نشین بھی شریک ہوں گے۔اے پی سی میں رہنما سانحہ ماڈل ٹاؤن پرجسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ کے تناظر میں خطابات کریں گے جس کے بعد مشترکہ اعلامیے کے ذریعے مطالبات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک اور ذرائع کے مطابق حکومت نے بھی عوامی تحریک کی اے پی سی میں سامنے آنے والے متوقع مطالبات،فیصلوں اور سکیورٹی کی صورتحال سے حوالے سے پیشگی غور شروع کر دیا ہے۔