پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئے 4ارب روپے سے زائد کی منظوری

 
0
545

لاہور دسمبر 29(ٹی این ایس)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017۔18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 41 ویں اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سیکٹرکی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر4 ارب 70کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری دیدی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے41ویں اجلاس میں جس ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی اس میں صوبہ میں خادمِ پنجاب صاف دیہات پروگرام کیلئے 4 ارب 70 کروڑ 50 لاکھ روپے شامل ہیں۔