متحدہ مجلس عمل کی تشکیل نو ایک خوش آئندہ اقدام ہے، حافظ حسین احمد 

 
0
635

قصور دسمبر 29(ٹی این ایس)جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی تشکیل نو ایک خوش آئندہ اقدام ہے اگر اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتوں کے قائدین کے درمیان اختلاقات پیدا نہ ہوتے تو 2013ء کے انتخابات میں ایم ایم اے ایک بڑی قوت بن کر سامنے آتی اور حکمران طبقے اور اسلام دشمن سیکو لرعناصر کو آئین میں شامل ختم نبوت کی شق کے ساتھ چھیڑ خانی کی جراً ت نہ ہو تی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں کے ساتھ کی جانے والی ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کا باب اب پاکستانی سیاست سے ختم ہو چکا ہے اور اگر وہ سیاسی سوجھ بوجھ کے مالک ہو تے تو عدلیہ کے ہاتھوں رسوائی کا دن دیکھتے اور اب وہ عدلیہ کے خلاف آئے روز جو تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں حقیقت میں وہ خود اپنے ہی نامزد کر دہ وزیر اعظم کی مشکلا ت میں اضافہ کرکے اسے ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ویسے بھی (ن) لیگ تحریکی جماعت نہیں ہے اگر تحریکی جماعت ہو تی تو پھر لیڈر معافیاں مانگ کر ملک سے بھاگتے نہیں بلکہ عوام کے اندر رہ کر حالات کا سامنا کر تے ہیں اگر نواز شریف یہ کہتے ہیں کہ کوئی بیرونی طاقت ان کی مدد کرکے ان پر قائم کیسز ختم کراکر آئندہ کیلئے ان کو منصب اقتدار دلوادے گی تو یہ ان کی سراسر بھول ہے اب حالات اور وقت بدل چکا ہے اور عوام بھی باشعور ہو چکے ہیں اب اقتدار بساکھیوں کی مدد سے نہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے کسی کو ملے گا۔