لیویز تھا نے پر حملے کے الزام میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری پر فرد جرم عائد 

 
0
689

کوئٹہ دسمبر 29(ٹی این ایس) سبی کی انسداد ہشتگردی کی عدالت نے لیویز تھا نے پر حملے کے الزام میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری پر فرد جرم عائد کردیا تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا،جمعہ کو سبی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیویز تھا نے پر حملے اور لیویز اہلکاروں کے قتل کے کیس کی سماعت جج رفیق لانگو نے کی۔دوران سماعت کیس میں نامزد ملزم نوابزادہ گزین مری بھی عدالت میں مو جود تھے سماعت میں ملزم پر فرد جرم عائد کردیا گیا تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا سماعت میں گواہان کے بیانات بھی قلم بند کئے گئے جس کے بعد کیس کی سماعت5جنوری 2018 تک ملتوی کر دی گئی