ڈی جی ریسکیو نے موٹر بائیک ایمبولینس سروس کی کارکردگی کا جائزہ لیا

 
0
339

لاہور دسمبر 29(ٹی این ایس) بانی ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز ہیڈ کواٹرز میں سینئر مینجمنٹ کے اہم اجلاس میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کی کارکردگی کا جائزہ لیاجس کا آغاز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 10اکتوبر 2017کو کیا تا کہ بڑے شہروں کے تنگ علاقہ جات اور ٹریفک جام کی صورت میں عوام الناس کو بروقت ریسکیو سروس مہیا کی جاسکے۔ریسکیو ہیڈ کواٹرز میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں سینئر مینجمنٹ بشمول صوبائی مانیٹرنگ آفیسر رفعت ضیاء، رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویپلمنٹ فہیم احمد قریشی،ڈپٹی ڈائر یکٹر آپریشن ایاز اسلم،ڈپٹی ڈائر یکٹر عرفان نصیراور دیگر افسران بھی شامل تھے۔