ٹیوٹا نے ڈی اے ای کے طلباء کی شخصیت نکھارنے،انگلش لینگوئج کے کورسز کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا 

 
0
498

لاہور دسمبر 29(ٹی این ایس)ٹیوٹا چےئر مین عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا نے طلباء کی شخصیت کو نکھارنے اور انکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ ک?آغاز کر دیا ہے جس سے طلباء کو ڈگری مکمل کر نے کے بعد نوکریوں کے حصول میں مدد ملے گی ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ طلباء کی شخصیت نکھارنے اور ان کو انگلش زبان میں ماہر بنانے کیلئے ٹیوٹا نے لاہور کے 5ٹیکنیکل کالجز میں 4ماہ پر مبنی کورس کا آغاز کر دیا ہے اس کورس کی نگرانی ٹیوٹا کی بیرون ملک سے تربیت یافتہ ٹیم کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے کورس آؤٹ لائن کو جدید بنیادوں پر مرتب کیا گیا ہے جس میں کمیونیکشن سکلز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تا کہ طلباء میں مارکیٹ میں نوکریوں کے حصول کے لئے جائیں تو اپنے آپ کو اور اپنے ٹیلنٹ کو بہتر طریقے سے پیش کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو جدید ترین ملٹی میڈیا کلاس میں آڈیو ویڈیو ایڈکی مدد سے پڑھایا جا رہا ہے۔چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا دنیا بھر کے تمام بڑے تعلیمی ادارے طلباء کی شخصیت کو نکھارنے اور ان کی کمیونیکشن سکلز کو مضبوط بنانے کیلئے نہ صرف خصوصی کورسز کرواتے ہیں جبکہ اس کے خصوصی نمبر دئیے جاتے ہیں یہ وجہ ہے کہ ٹیوٹا کے طلباء کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق تربیت دینے کی غرض سے اس کورس کا آغاز کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے شمار تعلیمی ادارے روایتی اور فنی تعلیم تو دے رہے ہیں لیکن طلبا کو اپنی شخصیت کو نکھارنے کے بارے میں بہت کم ادارے سکھاتے ہیں اس کورس کے آغاز کے بعد ٹیوٹا کے طلباء مارکیٹ میں با آسانی رکھے جائیں گے کیونکہ وہ ہر طرح کی صلاحیتوں میں ماہر ہو چکے ہونگے۔