اپنف کے چئیرمین رانا عمران لطیف کی طرف سے ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے  نومنتخب عہدیداروں  اور پینل  اراکین کو انتخابات میں کامیاب ہونے پر  مبارکباد

 
0
459

رحیم یار خان، دسمبر 31 (ٹی این ایس): آل پاکستان نیوز پیپرس اینڈ ایڈیٹرس فورم کے چئیرمین رانا عمران لطیف  نے   ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے  نئے منتخب عہدیداروں  اور پورے پینل کے  اراکین کو انتخابات میں کامیاب ہونے پر  مبارکباد پیش کی ہے ۔

گذشتہ روز ہوئے اس انتخاب میں  قیصر غفور چوہدری ، جی ایم حیدر اور انکا پورا پینل بلا مقابلہ کامیاب ہوگیا  جس کے نتیجہ میں  قیصر غفور پریس کلب کے صدر اور  جی ایم حیدر جنرل سکٹری منتخب ہوگئے۔

رانا  عمران لطیف نے  اپنے تہنیتی پیغام میں منتخب عہدیداروں اور پینل ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے جذبہ اور تونائی کو بروئے کار لاتے ہوئے مقامی صحافیوں کے مسائل کے حل اور انکی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے تاکہ قلم  مزید مظبوط اور یکسو ہوجائے اور لوگوں تک معلومات و حقائق زیادہ بہتر انداز اور روانی کیساتھ پہنچ جائیں۔