2018ء پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی خوشیوں کا سال ہوگا،میر لیاقت لہڑی 

 
0
381

کوئٹہ،دسمبر 31 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میر لیاقت لہڑی نے کہاہے کہ نیا سال 2018ء پاکستان اور بلوچستان کے عوام کیلئے خوشیوں کا سال ہوگا،اس سال سینیٹ کے انتخابات اور عام انتخابات ہونگے جس میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور سینیٹ میں چیئرمین مسلم لیگ (ن) کا ہوگا اور چاروں صوبوں اور مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی انہوں نے یہ بات این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اپنے دیگر اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائے گی اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں مخالفت برائے مخالفت نہ کریں تنقید ضرورکرے تنقید اسکا حق ہے ،بلوچستان میں سیاسی مقابلہ ہوگا حکومت ہماری ہوگی ،انہوں نے کہاکہ 2018ء سیاسی لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے اس میں نئے اتحاد بھی ہونگے اور نئے کھلاڑی بھی ہونگے میدان البتہ پرانا ہوگا مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں بہت سی اہم شخصیات جلد ہی نئے سال کے شروع ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لیڈر میاں نواز شریف پر اپوزیشن جو الزامات لگارہی ہے وہ حقیقت پر مبنی نہیں عمران خان نے حال ہی میں میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن سفدر کے بارے میں بھی دعوہ کیا تھا کہ وہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیساتھ بیرون ملک میں پارٹنر شپ کے طورپر کام کررہے ہیں جو تحقیقات کے بعد غلط ثابت ہوا انکو چاہیے کہ وہ کسی بھی سیاسی لیڈر کے بارے میں الزام لگانے سے پہلے تحقیقات کریں جس سفدر کے بارے میں میاں نواز شریف کا داماد ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اوریہ کوئی اور سفدر ہے ۔