نجومیوں نے بتایا ہے کہ اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی ،عمران خان کا دعویٰ

 
0
669

اسلام آباد ،جنوری03(ٹی این ایس) :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نجومیوں نے بتایا ہے کہ اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی۔تاہم بہت سے نجومیوں نے عمران خان کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کی آمد آمد ہے اور ہر کوئی اگلے الیکشن پر نظر لگائے بیٹھا ہے ۔الیکشن کس کے نام رہے گا اور کس کے نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن سیاسی پیش گوئیوں کا بازار گرم ہے۔

ایسے میں بہت سے سیاستدان یا تو خود نجومی بنے بیٹھے ہیں یا پھر نجومیوں سے رابطے میں ہیں ۔ایسا ہی دعویٰ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نجومیوں نے بتایا ہے کہ اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی۔تاہم بہت سے نجومیوں نے عمران خان کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔ماہرین نجوم کا کہنا ہے کہ عمران کو ابھی کچھ انتظار کرنا ہوگا۔