میاں صاحب آپکا دورہ بڑا ڈسکس ہورہا ہے صحافی کا سوال

 
0
674

اسلام آباد ،جنوری03(ٹی این ایس) :سابق وزیر اعظم وطن واپسی پر صحافیوں سے کتراتے رہے جواب دینے کی بجائے ٹال مٹول کا سہارا لے کر نکل گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جدہ سے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے جہاں پر سابق وزیراعظم کا مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نعروں کے ذریعے استقبال کیا اور وطن واپسی پر خوش آمدید کہا، دیکھ دیکھو کون آیا شیر آیا شیر کے نعرے لگائے۔

قائد مسلم لیگ نواز کو ائیرپورٹ پر لینے مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید، سردار مہتاب احمد عباس، وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری ائیرپورٹ پر موجود تھے۔اس موقع پر صحافیوں نے سابق وزیر اعظم سے سوالات کرنا چاہے مگر نواز شریف صحافیوں کو کسی بھی قسم کا جواب دینے کے موڈ میں نظر نہیں آئے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ میاں صآحب آپکا دورہ بڑا ڈسکس ہو رہا ہے تو سابق وزیر اعظم نے کوئی جواب دینے کی بجائے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ جو لوگ ڈسکس کر رہے ہیں ان سے سوال کریں۔