اسلام آباد جنوری 4(ٹی این ایس) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے کہا ہے کہ پاکستان میں مجھے کسی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا،والدہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا مشکور ہوں،میری والدہ مجھے صحت مند حالت میں دیکھ کر خوش ہوئیں۔دفترخارجہ نے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا ایک اور وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں، میرے انٹیلی جنس ایجنسی کیلئے کام کرنے کو کیوں جھٹلایا جارہاہے؟کلبھوشن نے بیان میں مزید کہا کہ بھارتی سفارتکار میری ملاقات کے بعد میری ماں پر کیوں چلا رہا تھا،ایسا لگ رہا تھا جیسے میری والدہ کو جہازمیں مارپیٹ کرکے لایا گیا ہو، میں نے اپنی والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا، مجھے افسوس ہے کہ میری والدہ بہت ڈری ہوئی تھی۔