میاں صاحب! سازشوں سے حکومت بن جاتی لیکن چلتی نہیں،آصف زرداری

 
0
277

میرپورخاص جنوری 5(ٹی این ایس) :پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب! سازشوں سے حکومت بن جاتی لیکن چلتی نہیں،آپ اپنی ہی حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کیخلاف لڑنے چلے ہو؟ اپنے وزیراعظم سے کہوکہ آپ نااہل ہیں استعفیٰ دیں، وزیرخارجہ وہ لگایا جو انگریزی پنجابی میں بولتاہے،آپ کے پاس سوچ نہیں اس لیے عوام آپ کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے آج میرپورخاص میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہاریوں کے ساتھ ہیں عوام کے مسائل حل کریں گے۔

آئندہ بھی مرادعلی شاہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔تھرمیں بجلی کا کارخانہ لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھٹوہونے کا دعویٰ نہیں کرتا لیکن بھٹوکی روح میں مجھ ضرورآگئی ہے۔محترمہ بی بی شہید کو دکھ تھا کہ ذوالفقار بھٹوکا آخری وقت چہرہ نہیں دیکھ سکیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نااہل حکمران تھے جولائے گئے ہیں۔۔حکمرانوں نے دوستوں کی انڈسٹریاں لگانے کے سواکچھ نہیں کیا۔

انہوں نے اقتدارمیں آکرصرف اپنے مقاصدپورے کیے۔انہوں نے کہاکہ اگر وزیرخارجہ لگاناتھا توایسا لگاتے کہ وہ ان کی بولی توسمجھتے۔ان کاوزیرخارجہ پنجابی میں انگریزی بولتاہے۔آصف زرداری نے کہاکہ یہ پردے کے پیچھے کیا چوری ہے؟ بھئی رازہمیں بھی بتائیں۔جویونین کونسل کاالیکشن نہیں جیت سکتا،لیکن اس کوایک لاکھ بیس ہزارووٹ کیسے پڑے۔اس کارازبتاؤ۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح حکومتیں توبن جاتی ہیں لیکن پھر چلانا ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ کے پاس لوگوں کی سپورٹ نہیں ہے توآپ کیسے دنیاسے بات کریں گے؟ انہوں نے کہاکہ اب سوشل میڈیاکادورہے،اب وہ زمانہ نہیں رہاکہ کوئی بات چھپ سکے۔تمام سرمایہ داربھی آپ کی باتیں سن رہے ہیں۔آپ اپنی ہی حکومت کیخلاف جلوس نکالنے چلے ہو؟ آصف زرداری نے کہاکہ آپ اپنے وزیراعظم سے کہوکہ آپ نااہل ہیں آپ استعفیٰ دیں۔آپ اپنی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہی لڑنے چلے ہو؟ انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے پیغامات مت بھیجیں جس سے کہیں کہ ہم ڈرجائیں گے۔اللہ ہمارامحافظ ہے۔ہم نہ ڈرتے ہیں نہ لکھ کردیتے ہیں۔پیپلزپارٹی کایہ کلچرنہیں ہے۔