با اثر افراد کا ڈھوک اعوان کے رہائشی کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش،پولیس کا ملزمان سے گٹھ جوڑ

 
0
465

اسلام آباد جنوری 5(ٹی این ایس)جائیداد ہتھیانے کیلئے  با اثرافراد کا  ڈھوک اعوان اسلام آباد کے رہائشی  گل امروزکو اغواء کر نے کے بعد شدید تشدد ، پورے خاندان کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں ۔ اغواء کاروں  کے خلاف تھانہ سہالہ میں متعدد درخواستیں دی گئی مگر ملزمان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ ولاز ڈھوک اعوان کے رہائشی گل امروز نے،تھانہ سہالہ ضلع اسلام آباد میں درخؤاست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں گل امروز اپنے گھر سے بازار سودا سلف لینے جا رہا تھا کہ پیچھے سے ایک سفید رنگ کی کار   میں مسلح ملزمان عنائیت خان،راجہ خان،صدیق خان اور ڈرائیور  محسن خان نے  مجھےبازور اسلحہ گاڑی میں ڈال کر راولپنڈی کی طرف چل پڑے۔ایک گھنٹہ  ڈرائیو کے بعد  مجھے ایک نامعلوم خالی مکان میں لے گئے جہاں  ایک خالی کمرے میں کرسی سے باندھ دیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا،مذکورہ بالا افراد میں سے ایک نے میرے بھائی کو کال کی کہ تمھارا بھائی ہمارے پاس ہے تم جائیداد کا قبضہ چھوڑ دو اور کچھ باتیں کرنے کے بعد فون بند کر دیا،جس کے بعد ان افراد مجھے مزید زدوکوب کیا اور مجھے اس کمرے میں چھوڑ کر چلے گئے ،تقریبا 8 یا 10 گھنٹوں بعد دوبارہ کمرے میں آئے مجھے دوبارہ اسی گاڑی میں ڈالا اور نامعلوم سنسان جگہ پر پھینک آئے،مذکورہ بالا ملزمان مجھے سارے راستے دھمکیاں دیتے رہے کہ اگر کسی قانونی کاروائی کی طرف جانے کی کوشش کی  تو تمھارے پورے خاندان کو مار دیں گے۔

گل افروز نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف اس کے بھائی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر مقدمہ نمبر 328/17 درج رجسٹر ہوا جو ملزمان نے مقامی تھانہ کے تفتیشی افسر سے ساز باز کرتے ہوئے خارج کروا دیا۔

گل افروز نے حکام بالا سے استدعا کرتے ہوئے کہ ہے کہ مقدمہ نمبر 17/328تھانہ سہالہ کی تفتیش/فائل تبدیل کرتے ہوئے کسی دوسرے گیذٹڈ پولیس آفیسر تھانہ سہالہ سے باہر  تفویض فرمائی جائے تاکہ انھیں انصاف مل سکے۔