سی آئی ا ے پو لیس کی کا رروائی ،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کر نے وا لامنشیات فروش گرفتار،5کلو گرام چرس برآمد،مقدمہ درج

 
0
317

اسلام آباد جنوری 5 (ٹی این ایس) اسلام آ بادسی آئی ا ے پو لیس کی کا رروائی ،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کر نے وا لامنشیات فروش گرفتار،5کلو گرام چرس برآمد،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ دیگر کا رروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ، منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا بالخصوص تعلیمی اداروں میں ایسے گھنا ئو نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئیگی۔

پو لیس کی طرف سے جاری تفصیلا ت کے مطا بق سی آئی اے پولیس کے کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک منشیا ت فروش جو کہ تعلیمی اداروں کے طلبا ء کو منشیا ت فروخت کر تا ہے اس وقت تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ پنڈ سنگڑیا ل مو جو د ہے اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے ۔ اس اطلاع کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) ذیشان حیدرنے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد اعظم ، اے ایس آئی اشفا ق میمن معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم نے بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے ملزم حاجی رحمن سکنہ تحصیل با ڑہ ضلع خیبر ایجنسی کو گرفتار کرکے پا نچ کلو گر ام چرس بر آمد کرلی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ، مزید تفتیش جار ی ہے۔پولیس کی دریا فت پر مذکورہ ملزم نے بتلا یا کہ وہ یو نیو رسٹی کے طا لب علموں کو منشیا ت فروخت کر تا ہے،

مزید تفتیش جا ری ہے۔ جبکہ دیگر کا رروائیوں کے دوران تھا نہ کو ہسار پولیس کے اے ایس آئی بنیا مین نے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرکے اس سے نقدی برآمد کر لی ، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضا ن نے پولیس ملازم ظاہر کرکے تلاشی لینے والے ملزم جا وید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔تھا نہ بنی گا لہ پویس کے اے ایس آئی ارشاد چیمہ نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گرفتار ملزم ہا رون شاہ کے انکشاف و نشا ند ہی پر ما ل مسروقہ بر آمدکر لیا،تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی محمد صابر نے ملزم محمد فرحا ن کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔