سرینگر ٗ سوپور میں نصب شدہ دھماکے کے میں چار بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ٗ متعدد زخمی 

 
0
374

سرینگر جنوری 6 (ٹی این ایس) بارہ مولا کے علاقے سوپور میں نصب شدہ دھماکے میں 4 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا کے شہر سوپور کے علاقے گول مارکیٹ میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب شہر میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف ہڑتال کی جارہی تھی۔ دھماکے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوپور کی گول مارکیٹ میں ہونے والا دھماکا نصب شدہ تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔ حکام کے مطابق حریت رہنماؤں کی کال پر گول مارکیٹ مکمل طور پر بند تھی اور وہاں مظاہرہ کیا جانا تھا، احتجاجی ریلیوں اور مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات تھی۔دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب کٹھ پتلی وزیراعلیٰ جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔