اندرون شہر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے

 
0
1158

لاہور جنوری 6(ٹی این ایس) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع مسجد وزیر خان کے قریب ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کی شب اندرون شہر کے علاقے میں واقع ایک 3منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔عمارت گرنے سے غلام عباس، اس کی اہلیہ اور 4بچے ملبے تلے دب گئے جبکہ 6راہگیر زخمی بھی ہوئے۔واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔ریسکیو ٹیموں نے عمارت کے ملبے سے دو بچوں کی لاشیں نکال لیں، جن کی عمریں 12اور 15برس بتائی گئی۔دوسری جانب ملبے تلے دبے 2بچوں کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ بچوں کے والدین کی تلاش جاری ہے۔