سپریم کورٹ کا بھینسوں کو زائد دودھ کیلئے لگائے جانے والے ٹیکوں کی فروخت پر پابندی کا حکم

 
0
352

لاہورجنوری 6(ٹی این ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھینسوں کو زائد دودھ کیلئے لگائے جانے والے ٹیکوں کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے آئی سی آئی، غازی برادر کمپنیوں کا سٹاک قبضے میں لینے اور ٹیکوں میں استعمال ہونے والے کیمیکل کی درآمد پر پابندی کا حکم امتناعی خارج کر دیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بھینسوں کو زائد دودھ کیلئے لگائے جانے والے ٹیکوں کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے آئی سی آئی، غازی برادر کمپنیوں کا سٹاک قبضے میں لینے کا حکم دیدیا اور سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ٹیکوں میں استعمال ہونے والے کیمیکل کی درآمد پر پابندی کا حکم امتناعی بھی خارج کر دیا۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں سے ملنے والا دودھ کینسر کا باعث ہے، دودھ کے استعمال سے خواتین وقت سے پہلے بوڑھی ہو رہی ہیں،عدالت کمپنیوں کو کوئی رعایت نہیں دے گی۔ جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت 2ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔